تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
معمولات پر پابندی کی اہمیت اور چند نصیحتیں ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے اور لکھا کہ معمولات ، ذکر وشغل کی پابندی نہیں ہوپاتی ناغے بکثرت ہوتے ہیں ۔ ایسا کوئی وظیفہ بتلادیجئے جو مختصر ہو اور ایک ہی وقت کرنے کا ہو ۔اور کچھ نصیحتیں فرمادیجئے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ پابندی کیوں نہیں ہوتی خیر العمل مادیم علیہ سب سے بہتر عمل وہ ہے جس پر پابندی کی جائے بغیر مداومت کے عمل میں رسوخ نہیں ہوتا۔ اس لئے معمولات پابندی سے ادا کریں ۔ سنت پر عمل کرنے کا اہتمام کریں ۔ نماز باجماعت ، قرآن پاک کی تلاو ت کا ناغہ نہ ہو۔ صدیق احمد ایک صاحب نے لکھا کہ ادھر کچھ عرصہ سے معمولات اور ذکر کرنے میں ناغہ ہوجاتا ہے اعمال میں سستی ہوجاتی ہے ذکر کااہتمام نہیں ہوپاتا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم کوشش کیجئے کہ ناغہ نہ ہو۔ ہمت سے کام لیجئے ، ناغہ ہوجائے تو پھر شروع کردیجئے ۔ دعاء کررہاہوں اللہ پاک استقامت نصیب فرمائے ۔ صدیق احمد