تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کے ساتھ کرتے ہیں اگر آپ طے کرلیں تو معمولات میں بھی پابندی ہوسکتی ہے دعا کررہاہوں اللہ پاک ہمیشہ عافیت کے ساتھ رکھے۔ صدیق احمداچھے اعمال میں جی نہیں لگتا ایک صاحب نے لکھا کہ نماز اورعبادات میں میرا جی نہیں لگتا ، اعمال صالحہ کی طرف رغبت نہیں اس کی کوئی تدبیر ارشاد فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم اچھے اعمال میں جی نہ لگنے کی کیا بات ہے ۔ ان اعمال کے کرتے وقت یہ خیال کیجئے کہ ان سے میرا پروردگار خوش ہوگا،اس سے انشاء اللہ اعمال صالحہ کی رغبت دل میں پیدا ہوگی۔ صدیق احمدتہجد میں آنکھ نہیں کھل پاتی کیاکروں ایک صاحب نے تحریر فرمایارمضان کے بعد سے تہجد کی توفیق نہیں ہورہی ہے بظاہر گرمی کی شدت اس کا سبب ہے ۔ واللہ اعلم کون ساگناہ ہوگیا جس کی پاداش میں تہجد کی توفیق سے محروم ہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرم بندہ زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اکابر کا یہ بھی معمول رہا ہے کہ بعد عشاء وتر سے قبل کچھ نوافل تہجد کی نیت سے پڑھ لیا کرتے تھے ، گرمی کی راتیں چھوٹی ہیں اس لئے اس پر عمل مناسب ہے ۔ صدیق احمد