تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حفظ کرنے والا بچہ قرآن کے ایک ہی لفظ کو دس بار رٹتا ہے محض رسوخ اور پختگی کے لئے حالانکہ اس طرح یہ بھی ماثور نہیں ہے۔مبتدی کے لئے ایک صاحب نے لکھا کہ تسبیح پڑھتے ہوئے اور ذکر کی حالت میں سانپ کی شکل نظر آتی ہے ، بدن میں خارش ہونے لگتی ہے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ابھی آپ(سارے اذکار بند کرکے) صرف درود شریف پڑھا کیجئے ۔ صدیق احمدذکر اور معمول ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ مجھے کو آپ اپنا مرید بنا لیجئے ، میں بہت بوڑھا ہوں بالکل چل نہیں پاتا ۔ اس بوڑھے کے لئے کچھ پڑھنے کو بتلا دیجئے تاکہ وہ تسبیح پڑھے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کسی سے بیعت ہوں تو انہوں نے جوذکر بتایا ہو اس کو کرتے رہئے اگر بیعت نہیں ہوئے تو فی الحال یہ تسبیحات پڑھا کیجئے۔ پہلا کلمہ تیسرا کلمہ ایک ایک تسبیح صبح وشام درود شریف واستغفار ایک ایک تسبیح صبح وشام ۔ صدیق احمد