تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تلاوت کا بھی ناغہ نہ ہو ۔دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد ایک مرید کو نصیحت کرتے ہوئے تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم حالات کا علم ہوا (۱) ذکر پابندی سے کرتے رہئے ،کوشش کیجئے کہ پوری توجہ ذکر کی طرف رہے خیال آجائے تو پھر توجہ شروع دیجئے ۔وساوس پر گرفت نہیں اس کی طرف توجہ نہ کیجئے۔ (۲) نمازباجماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ (۳) وقت ضائع نہ ہو۔ (۴) حلال روزی کا اہتمام ہو۔ (۵) مخالف سے بالکل تعرض نہ کیجئے ۔ (۶) اپنے کام سے کام رکھئے۔ (۷) کسی کو اپنے سے تکلیف نہ پہنچے۔ (۸) تھوڑی دیر مراقبہ کیا کیجئے کہ مرنا ہے اور یہاں سے جا کر خدا کو منھ دکھانا ہے اس سے اعمال میں درستگی انشاء اللہ پیدا ہوجائے گی۔ صدیق احمدایک اصلاحی خط کا جواب مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ کا تفصیلی خط پڑھا ، آپ کا م کرتے رہئے انشاء اللہ اس کا اچھا اثر ہوگا،