تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نماز میں خشوع کا طریقہ ایک صاحب نے نماز میں خشوع کا تعویذ مانگا حضرت نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ نماز میں خشوع وخضوع کے لئے کوئی تعویذ مجھے نہیں معلوم دعاء کررہاہوں جو کچھ نماز میں پڑھا جاتا ہے اس کی طرف توجہ کیجئے ۔ اور یہ خیال کیجئے کہ میری عمر کی یہ آخر ی نماز ہے انشاء اللہ اس سے خشوع حاصل ہوجائے گا۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ نماز میں خشوع خضوع نہیں ادھر ادھر کے خیالات آتے رہتے ہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم نماز پڑھتے وقت الفاظ کی طرف دھیان رکھیں اور یہ تصور کریں کہ میں اللہ کے سامنے ہوں میری ہر نقل وحرکت کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے۔ صدیق احمدنماز میں دل نہیں لگتا ایک صاحب نے لکھا کہ نماز میں دل نہیں لگتا خشوع حاصل نہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم نماز میں دل لگایئے جو پڑھئے اس پر غور کرتے رہئے ۔ یہ خیال کیجئے کہ میری نماز کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے اس سے انشاء اللہ خضوع حاصل ہوجائے گا۔ صدیق احمد