تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
خواب میں جسم سے پاخانہ نکلتے دیکھنا ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرے جسم سے پاخانہ نکل رہا ہے ، بستر پرلیٹتاہوں پاخانہ نکلتا ہے ۔ اور خوب نکلتا ہے۔ حضرت نے حاضرین سے فرمایا خواب کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ سب خاموش رہے پھر خود ہی فرمایا کہ ظاہری باطنی گندگی دور ہورہی ہے، اور فرمایا کہ خواب کی تعبیر کبھی تو ذہن میں آجاتی ہے اور کبھی نہیں ، یہ کوئی بزرگی کی علامت نہیں ۔ اور حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ گناہ دور ہورہے ہیں گھبرانے کی بات نہیں اللہ پاک فضل فرمائے ۔ظاہری اور باطنی گندگی دور ہونے کی علامت ہے ۔ صدیق احمدایک خواب کی تعبیر ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ اپنی بڑی بہن کی گود میں ایک بہت نورانی چہرہ کالی زلفیں ٹوپی لگی ہوئی کو دیکھا ہے ،اس کی تعبیر کیا ہے۔ میں دوسال سے بیمار ہوں صحت کی دعا کریئے گا ،جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح عافیت نصیب فرمائے ، مجھے خواب کی تعبیر نہیں آتی آپ درود شریف زیادہ پڑھا کریں ۔انشاء اللہ ہر طرح امن رہے گا۔ صدیق احمدخواب میں والدہ کا گوشت چھری سے کاٹ کرکھانا ایک مفتی صاحب نے لکھا کہ میں نے ایک خوفناک خواب دیکھا کہ میں