تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
آپ قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہیں کہاں پہنچ جاتے ہیں اور کون سا پارہ پڑھنے لگتے ہیں اس کی فکر نہ کیجئے ۔ صدیق احمدمعمولات میں اضافہ اپنی طرف سے نہ کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ میرے شیخ نے معمولات بتلائے تھے اب تو شیخ رہے نہیں وہ معمولات تو کرتاہوں اس میں کچھ اور اضافہ کرنا چاہتا ہوں کرسکتا ہوں یا نہیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم حضرت نے جو معمولات بتائے ہیں ان پر پابندی کیجئے اپنی طرف سے تجویز نہ کیجئے ۔قرآن پاک، درود شریف کا کثرت سے اہتمام کیجئے ۔ صدیق احمدایک اصلاحی خط ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بہت دنوں سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں لیکن اب تک حاضری نہ ہوسکی۔ اگر حضور والا کی کوئی تصنیف ہو تو پتہ تحریر فرمائیں ، میرے لئے کچھ معمولات مقرر کردیں اور ایسی کوئی دعاء لکھ دیں کہ نفس وشیطان کے مکر سے بچارہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ کسی سے اصلاحی تعلق ہے یا نہیں ؟ آپ کے معمولات کیا ہیں ؟ کتنا وقت خالی رہتا ہے ؟ کتابیں آپ کو کس قسم کی چاہئے ۔ میری کتابیں زیادہ تر عربی نصاب کی ہیں اکابر اولیاء اللہ کی بہت تصنیفات ہیں آپ مشورہ سے ان کا مطالعہ کریں انشاء اللہ نفع ہوگا۔ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ پڑھا کیجئے ۔ صدیق احمد