تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بدنگاہی ہوتی ہے حضرت والا سے علاج کی درخواست ہے ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم اَلْاُوْلٰی لَکَ وَالثَّانِیَۃُ عَلَیْکَ(یعنی پہلی مرتبہ اچانک نگاہ پڑجائے فوراً نگاہ پھیرلے اس میں کوئی نقصان نہیں بلکہ ثواب اورترقی کا باعث ہے ، اور دوسری مرتبہ اپنے اختیارسے نگاہ ڈالنے میں سراسر نقصان ہی نقصان ہے ۔ اس نسخہ ) پر عمل کیجئے انشاء اللہ تعالیٰ حفاظت رہے گی۔ صدیق احمدسفر میں پہلی نگاہ ہی میں فاسد خیالات آجاتے ہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ امراض میں سب سے مہلک مرض بدنگاہی ہے اور سب سے زیادہ مشکل اسی کا علاج ہے ، سفر میں بڑی دقت آتی ہے حتی الامکان نگاہیں نیچی رکھ لیتاہوں لیکن پہلی مرتبہ ہی نگاہ پڑجانے سے گندے اور فاسدخیالات دیر تک باقی رہتے ہیں اس کا کیا علاج ہے اس سے بچنے کی کیا صورت ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ایسی حالت میں یہ تصور کیجئے کہ میری ہر حرکت کو میرا خدا دیکھ رہا ہے دورکعت نفل پڑھ کر دعا کیجئے (یعنی سفر سے پہلے یادرمیان سفر میں جب موقع ہو نماز پڑھ کر کردعا کیجئے کہ یااللہ میری نگاہ کی حفاظت فرمائیے) اور کسی کام میں لگ جایا کیجئے ۔ صدیق احمد