تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تھا جناب کے بتلائے ہوئے اور ادو وظائف کی پابندی کررہاہوں ، اس سے پہلے شجرہ مبارکہ کے لئے لکھا تھا اس وقت حضرت بیمار تھے اب گذارش ہے کہ شجرہ ارسال فرمائیں ۔ اور ان صاحب نے شجرہ کے لئے لفافہ اور ٹکٹ بھیجا نہیں تھا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کوئی وہاں سے آنے والا ہوتو اس سے کہہ دیجئے کہ شجرہ لیتاجائے گا ۔غالباً دوہفتہ کے بعد میرا آنا ہوگا ساتھ لیتا آوں گا۔ صدیق احمدشجرہ کے متعلق ایک صاحب کے اشکال کا جواب ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ایک صاحب نے مجھے ایک کتاب پڑھنے کودی جس میں صوفیاء کرام پر تنقید کی گئی ہے اور خاص طور پر وہ مقام دکھلا یا جس میں شجرے پر اعتراض تھا، اس میں لکھاتھا کہ صوفیاء کرام جو اپنے شجرہ کا سلسلہ اپنے سے لے کر حسن بصری تک اور حسن بصری سے حضرت علی تک پہنچاتے ہیں یہ صحیح نہیں کیونکہ حسن بصری کا سماع حضرت علی ؓ سے ثابت نہیں اس کو پڑھ کر میرے دل کی حالت بدل گئی اور میں سوچ میں پڑگیا چونکہ اس میں حوالہ مقدمہ مسلم شریف کا تھا دل ہی دل میں کہنے لگا کہ ہمارے اکابر کیسے تھے کہ انہوں نے بغیر سماع والی حدیث پر خود بھی عمل کیا اور اپنے متوسلین کو عمل کرایا۔ جب میں نے کتاب کا سرورق دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ کتاب غیر مقلد مسلک کی ہے تو پھر اطمینان ہوا کہ ان کا توکام ہی ہے اعتراض کرنا ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: