تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کی آسانی اور رفع پریشانی کے لئے )سورہ یٰسین شریف کا ختم روزانہ کرائیے۔ نماز میں جی لگائیے قرآن کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ یہ سب چیزیں اختیاری ہیں آپ ہمت کریں گے تو کام ہوگا ۔ صرف دعا ء پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے ۔ صدیق احمداصلاح نفس کا طریقہ ایک صاحب نے خط کے ذریعہ اپنی اصلاح کا طریقہ دریافت کیا کہ میری اصلاح کیسے ہوگی اس کی تدبیر بتلائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم اصلاح کی صورت یہی ہے کہ آپ حالات سے(یعنی اپنے باطنی امراض وعیوب سے) مطلع کریں اس پر جو ہدایات کی جائیں اس پر عمل کریں ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے حضرت سے اصلاحی تعلق قائم کیا اور اصلاح کا طریقہ دریافت کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم اپنے حالات لکھ دیاکیجئے انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا اس پر عمل کیجئے اصلاح کا یہی طریقہ ہے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بندہ اپنا رجحان حضرت والا کی طرف پاتا ہے یہ فکر دامن گیر ہے کہ کسی طرح اپنے نفس کی اصلاح ہوجائے اور اللہ رب العزت کی رضا کا مل حاصل ہو ۔ حصرت والا سے دعاء کی درخواست ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: