تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ احکام شرع پر عمل کرنا یہی اصل تصوف ہے باقی وظائف اس کے لئے معین ہیں ۔کیفیت کے پیچھے نہ پڑیئے یہ مطلوب نہیں عمل مطلوب ہے ۔ صدیق احمدترقی کے لئے معمولات کی پابندی ضروری ہے ایک مرید نے لکھا کہ اوراد، معمولات ،ذکر کی پابندی ہے ، لیکن جو حالت وکیفیت پہلے حاصل ہوئی تھیں ساری کیفیات زائل ہوگئیں ۔اور اب پڑھنے میں جی بھی نہیں لگتا ناغہ ہوجاتا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ معمولات کی پابندی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ کیفیت مطلوب نہیں معمولات کی پابندی ضروری ہے ۔ اس میں اجر میں میں کمی نہیں ہے ۔ کیفیات تو ہر ایک کی بدلتی رہتی ہیں ۔ آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدکیفیات اور غیبی آواز ترقی کا معیار نہیں حضرت کے مرید میں سے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ عرصہ دراز سے مجھے ایک آواز غیر لفظیہ عقلیہ سنائی دیتی ہے جو چڑیا کی آواز کے مشابہ ہوتی ہے ، جہاں کہیں بھی جاتاہوں ہر جگہ کبھی درخت کے اوپر سے کبھی دیوار کے کونے سے سنائی دیتی ہے سفر میں گاڑی میں بھی کبھی سنائی دیتی ہے۔حضرت نے جواب