تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
محلہ کی لڑکیوں سے پردہ کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ میرے گھر میں ایک ناجنس (یعنی ایک لڑکی محلہ کی)آتی جاتی ہے ۔ گھر میں اس کے بار بار آنے جانے سے میں پریشان ہوتا ہوں اور ڈرلگتا ہے کہیں فتنہ میں نہ مبتلا ہوجاؤں ۔ اور بھی اپنے حالات اور معمولات لکھے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا اللہ پاک مزید توفیق عطا فرمائے آپ کو اپنی حفاظت کا سامان کرنا چاہئے ، پردے کا اہتمام کیجئے ۔ صدیق احمدایک لڑکے سے عشق ہوگیا کیاکروں ایک استاد نے لکھا کہ مجھے ایک لڑکے سے عشق ہوگیا ہے ہر وقت دل میں اسی کا تصور رہتا ہے ۔ نماز پڑھتا ہوں تو اسی کی تصویر اور نقشہ سامنے رہتا ہے ۔ بڑی پریشانی میں مبتلا ہوں ۔ اس کا کوئی علاج تحریر فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ ہر وقت اس کا استحضار رکھیں کہ میری ہر حرکت کوخدا وند کریم دیکھ رہا ہے اس کے سامنے جانا ہے ۔ دل میں جس قدر اس کی پختگی ہوگی انشاء اللہ رذائل سے اجتناب ہوگا ۔ استغفار اور درود شریف کی کثرت رکھیں میں بھی دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد