تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کتب ِبینی سے نفع کا انکار نہیں لیکن جس درجہ کا نفع صحبت سے ہوتا ہے ظاہر ہے کہ وہ صرف کتابوں سے کیسے ہوسکتا ہے ۔ (بیاض صدیقی(۱))بیعت کی حقیقت ایک خاتون کے عریضہ کے جواب میں حضرتؒ نے تحریر فرمایا: عزیزہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا۔ بیعت کے لئے حاضری ضروری نہیں خط کے ذریعہ بھی یہ کام ہوجاتا ہے۔ بیعت طرفین سے ایک معاہدہ ہے ۔مرید کی طرف سے اس بات کا عہد ہوتا ہے کہ مجھے آپ پر اعتماد ہے آپ جو بتائیں اس پر عمل ہوگا، شیخ کی طرف سے یہ عہد ہوتا ہے کہ میں پوری دیانت کے ساتھ آپ کو شریعت کا راستہ بتاؤں گا۔ اپنی کوئی دنیاوی غرض آپ سے وابستہ نہ کروں گا۔ اس کے بعد حالات کی اطلاع ہوتی رہے جو جواب دیاجائے اس پر عمل ہو۔ صدیق احمدکامیابی وناکامی کا معیار مسلمان کی کامیابی یہی ہے کہ اس کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی مرضی کے مطابق گذرے اور دنیا سے اسی حال میں جائے یہی اس کی کامیابی ہے ۔ دنیا کی چندروزہ زندگی عیش سے گذارے اور آخرت میں محرومی ہو یہ سب سے بڑی ناکامی ہے۔ صدیق احمد ------------------------------ (۱)یہ مضمون حضرت ؒ کی خاص بیاض سے ماخوذ ہے