تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بزرگان دین کی اولاد کا ادب ایک بزرگ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں کسی سے سفارش کرنے کی درخواست کی حضرت نے اس کا جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ احقر اولیا کے کتوں کا بھی احترام کرتا ہے آپ کا اکرام میرے لئے سرمایہ نجات ہے دعاء کا طالب ہوں ، جو خدمت احقر کے لائق ہو اس سے دریغ نہیں ۔ آپ نے جن صاحب کا تذکرہ کیا ہے وہ ابھی تک نہیں تشریف لائے ان کے آنے پر انشاء اللہ حکم کی تعمیل کی جائے گی۔ صدیق احمدنیک بندوں کی سچی محبت ذریعہ نجات ہے ایک صاحب نے حضرت والا کی خدمت میں نہایت عقیدت ، محبت ، عظمت کا خط بڑے پر اثر درد بھرے الفاظ میں لکھا تھا ۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کے سوانگاہ میں کوئی نہیں جچتااس کے اسباب جو بھی ہوں آپ کو اپنا مصلح اور ہادی سمجھتا ہوں آپ کی محبت دل میں موجزن ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے حق میں یہ بہت بڑی نعمت ہے، جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے کئی بار پاس بلا کرباتیں کیں شفقت کا معاملہ فرمایا چند گھنٹوں میں جو دیکھا اور محسوس کیا اس کادل پر بہت اثر رہا۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم