تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
دیتے قلبی میلان حکیم اختر صاحب کی طرف ہونے لگا پھر فوراً خیال آیا کہ اس خیال سے کہیں بیعت فاسد نہ ہوجائے اور اس خیال کو ختم کرنے کے لئے دوسرا خیال لایا کہ کتابیں تو اور عالموں نے بھی لکھی ہیں ۔ مولانامودودی صاحب نے بھی لکھی ہیں تو کیا ہوا، مذکورہ بالا صورت میں بیعت فاسد تو نہیں ہوئی، حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی السلام علیکم اس قسم کے خیال سے بیعت فاسد نہیں ہوتی لیکن ایسا خیال پیر کے بارے میں نہ کرنا چاہئے، ڈانٹ بھی مرید کی اصلاح کے لئے ہوتی ہے ۔ ڈاکٹرکبھی آپریشن تجویز کرتا ہے اور اسی میں مریض کا فائدہ ہوتا ہے حکیم صاحب کی کتاب بیشک مفید ہے لیکن اصلاح تو اپنے ہی شیخ سے ہوتی ہے کسی کے باکمال ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اپنے شیخ کو ناقص سمجھا جائے یہ شیطان کاحربہ ہے محروم کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے ، کسی کا کمال ظاہر ہوجاتا ہے کوئی اپنے کو چھپا تا ہے ۔ صدیق احمدںایسے پیر سے فوراً علحدگی اختیار کرلیجئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں بمبئی میں ایک پیر سے مرید ہوں لیکن پیر صاحب کو قریب سے دیکھا ہر وقت بیڑی سگریٹ کے عادی ہیں ٹیلی ویژن میں سماچار بھی سنتے ہیں ایک مرتبہ دیکھا نماز ختم کی فوراً ٹی وی چالو کردیا لوگ کثرت سے آتے ہیں کوئی ہاتھ چوم رہا ہے، کوئی الٹے پاؤس واپس ہورہا ہے ان تمام باتوں کو دیکھ کر میرا دل مطمئن نہیں ہوتا ایسی صورت میں مجھے ان سے فیض ہوسکتا ہے یا نہیں