تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
خدا کرے خیریت ہو جب سورت آنا ہو اس وقت انشاء اللہ یہ کام ہوجائے گا زبانی بھی بیعت ہوتی ہے میں نے آپ کو بیعت کرلیا۔ نماز اور تلاوت کی پابندی کیجئے صبح شام یہ تسبیحات پڑھ لیا کریں ۔ پہلا کلمہ ایک تسبیح ، تیسرا کلمہ ایک تسبیح، درود شریف ایک تسبیح، استغفار ایک تسبیح۔ صدیق احمدبیعت میں جلدی نہ کریں ایک صاحب نے بیعت کی درخواست کی جواب تحریرفرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم آپ کسی سے پہلے بیعت ہوچکے ہیں یانہیں ۔ پندرہ برس کی عمر سے کچھ نمازیں قضاء ہوئی ہیں تو فرض اور وتر کی قضاء کرلیجئے ابھی بیعت میں جلدی نہ کیجئے ۔ صدیق احمد ایک اور صاحب کو بیعت کی درخواست کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں بیعت میں کیوں جلدی کررہے ہیں خط لکھتے رہئے مناسبت ہوجائے اور آپ کو فائدہ محسوس ہو تو پھر بیعت کا فیصلہ کیجئے ۔ ایک صاحب نے مکررلکھا کہ میں آپ ہی سے بیعت ہونا چاہتا ہوں مجھ کو تو آپ ہی سے عقیدت ہے حضرت جواب تحریر فرمایا: