تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
وقت کی پابندی ضروری ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ پہلے فجر سے پہلے ذکر کرتا تھا اور اب بعد فجر کرتا ہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: جو وقت بھی تجویز کریں اس کی پابندی کریں ۔ صدیق احمدتمباکو کو کھا کر ذکر نہ کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ منھ میں تمباکو رکھ کر ذکر کرتاہوں اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم منھ صاف کرکے پڑھنا چاہئے ۔ بدبو سے فرشتوں کو تکلیف ہوتی ہے جب ذکر کیا جاتا ہے تو فرشتے کبھی وہاں ہوتے ہیں بدبو کی وجہ سے وہ دور رہیں گے کچھ مجاہدہ کرناچاہئے ۔ صدیق احمدذکر واشغال کے وقت شیخ کا نہیں اللہ کا تصور رکھئے ایک مرید نے تحریر کیا کہ الحمدللہ ذکر واشغال پابندی سے کرتاہوں ، اور اس وقت آپ کا تصورواستحضار رہتا ہے ۔آپ ہی کا دھیان برابرلگا رہتا ہے ۔ اور آپ نے جو آیت پڑھنے کو بتلائی تھی وہ کون سی آیت ہے بھول گیاہوں ۔ جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک کی طرف دھیان رکھنا چاہئے آیت کریمہ لاَاِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ ہے۔ صدیق احمد