تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
زیادہ زور سے ذکر کرنا اور ضربیں لگانا مناسب نہیں ایک صاحب نے دریافت کیا کہ اذکار وتسبیحات میں جہرکروں یا نہیں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: ’’تسبیحات کے سلسلہ میں کوئی پابندی نہیں زیادہ زور سے کرنے میں دماغ پراثر پڑنے کا اندیشہ ہے اس لئے جہر اتنا ہو کہ خود سن لے ‘‘ ایک صاحب نے تحریر فرمایا ذکر بالجہر کروں یا بالسر مجھے ضرب کا طریقہ نہیں معلوم کس طرح ضربیں لگا کر ذکر کرنا چاہئے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم جس میں دل لگے (زور سے یا آہستہ اسی طرح ذکر کیجئے ) زیادہ زور سے نہ کیجئے اس میں دماغ پر اثر پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے ضرب بھی مناسب نہیں ۔ صدیق احمد حضرت سے ایک اصلاحی تعلق رکھنے والے صاحب نے اپنے معمولات لکھے ۔ لکھا کہ دوازدہ تسبیحات پابندی سے پڑھ رہاہوں یہ تحریر فرمائیں کہ تسبیحات پڑھنے میں جہر اور ضرب لگاؤں یانہیں ؟ اور معمولات میں اضافہ کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دوازدہ تسبیح آپ پڑھتے ہیں ، زیادہ زور سے نہ پڑھیئے دماغ پر اثر ہوتا ہے ۔ مناجات مقبول ایک منزل پڑھ لیاکریں ۔ پڑھانے کے سلسلہ میں استخارہ کرلیجئے ۔ صدیق احمد