تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عطا فرمائے ، درودشریف اور استغفار کی کثرت کیجئے ۔آپ نے اپنا حال تحریر کیا ہے یہ آخرت کی فکر کی علامت ہے ، مایوسی کی بات نہیں اللہ پاک اس فکر میں اضافہ فرمائے۔ آپ کے لئے برابر دعاء ہوگی۔ صدیق احمد خادم جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ یوپیآخرت کی فکر کیسے پیدا ہو مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ کچھ دیر مراقبہ کرلیا کیجئے کہ اگر اس وقت دنیا سے سفر ہو تو میں نے آخرت کے لئے کیا تیاری کی ہے ۔ اس سے انشاء اللہ آخرت کی فکر پیدا ہوگی، امامت کے ساتھ اگر تعلیم کا سلسلہ ہوجائے تو وہ زیادہ بہتر ہے۔ تجارت میں بہت مشغولی ہوجاتی ہے۔ صدیق احمداللہ سے ڈر نے کا مطب ایک محترمہ نے خط لکھ کر معلوم کیا کہ اللہ سے ڈرنے کا کیا مطلب ہے ؟ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ محترمہ زید مجدہا السلام علیکم اللہ سے ڈرنے کا مطلب یہ ہے کہ جن باتوں کے کرنے کا حکم ہے ان کو کیا جائے اور جن چیزوں سے روکا ہے اس سے رک جائے ۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ احکام شرع کی پابندی کی جائے ۔ صدیق احمد