تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اگر آپ کا رجحان ادھر ہی ہے تو خط لکھ دیا کیجئے انشاء للہ جواب تحریرکروں گا۔اس وقت کیا معمولات ہیں مطلع کیجئے ۔ صدیق احمدبیعت سے پہلے قضاء عمری پوری کرلیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ بیعت کی غرض سے آپ کی خدمت میں حاضری ہوئی تھی جو باتیں آپ نے بتلائی تھیں تسبیحات وغیرہ سب پڑھ رہاہوں اب جب حکم ہوحاضر خدمت ہوجاؤں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم قضاء عمری ختم ہوجائیں تو مطلع کیجئے بیعت کے لئے استخارہ کرلیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب کو تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم جب موقع ہو تشریف لاویں اپنے حالات کی اطلاع کرتے رہیں ۔ صدیق احمدخط کے ذریعہ بیعت سورت (گجرات) کے ایک صاحب نے خط لکھا کہ میں آپ سے بیعت ہونا چاہتاہوں میں آپ کی بیعت میں داخل ہوتا ہوں مجھے بیعت کرلیجئے ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘