تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
گناہ سے بچنا آسان ہے مگر کوئی نہ بچنا چاہے تو اس کا علاج نہیں ۔سانپ سے زہر سے کیوں بچتا ہے سمجھتا ہے کہ اس سے نقصان ہوگا۔ گناہ سے بھی تو نقصان ہوتا ہے ۔ اس کا ہر وقت استحضار ہوتو کیوں نہ بچے گا ہمت سے کام لیجئے ۔ صدیق احمدبدنگاہی کا آسان علاج ایک صاحب نے لکھا کہ بندہ ایک دینی مدرسہ میں تدریسی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ حضرت سے کامیابی کی دعاء کی درخواست ہے ۔ بندہ بدنگاہی میں مبتلا ہے ۔ بدنگاہی کا کوئی ایسا علاج بتائیں جو آسان بھی ہو اور زود اثر بھی آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ حضرت نے جواب تحریرف فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم نیچی نگاہ رکھا کیجئے ۔ ایسی حالت میں اس کا استحضار کیجئے کہ اللہ پاک میری حالت دیکھ رہا ہے۔ صدیق احمدبدنگاہی سے بچنا مشکل نہیں ہے ایک صاحب نے اپنی مختلف پریشانیوں کا ذکر کیا اور طرح طرح کے خیالات ووساوس کی شکایت کی اور لکھا کہ بدنگاہی میں مبتلا ہوں میری اصلاح فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘