تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ‘ وتعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، اللہ پاک اپنی مرضیات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ صدیق احمدعورت کو اپنے پیر کی خدمت میں سفر کرکے جاننا مناسب نہیں خط بھی شوہر کو دکھلا نے کے بعد ہی ڈالنا چاہئے ایک محترمہ جو حضرت اقدس سے بیعت تھیں انہوں نے خط میں لکھا کہ میں آپ سے مرید ہوئی تھی آپ کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہونا چاہتی ہوں اجازت دے دیجئے ، اور بتلائیے کہ کس تاریخ کو حاضر ہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا السلام علیکم آپ کے لئے سفر مناسب نہیں ہے ۔ خط میں اپنے حالات لکھ کر بھیج دیا کیجئے خط شوہر کو دکھا دیا کیجئے ۔ صدیق احمد اور زبانی حضرت نے ارشاد فرمایا کہ عورت کو چاہئے کہ کہیں بھی خط لکھے اپنے شوہر کو ضرور دکھلائے شوہر کو دکھلا ئے بغیر کہیں خط نہیں بھیجنا چاہئے حضرت تھانوی ؒ نے بھی منع فرمایا ہے۔