تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بارہ تسبیحات کی تلقین اور ضروری نصیحتیں ایک صاحب حضرت سے بیعت ہوئے تھے حضرت نے اور ذکر کی ہوئی تسبیحات کے بعد مندرجہ ذیل ہدایات تحریر فرمائیں ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم (۱)مناجات مقبول ایک منزل(۲) اس کے علاوہ قرآن پاک کی تلاوت(۳) اور نماز باجماعت کا اہتمام (۴)تضیع اوقات سے حفاظت،(۵)بغیر کسی ضرورت کے کسی سے ملاقات نہ کریں (۶)کوشش ہوکہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے(۷)کوئی تکلیف دے صبرکریں (۸) حالات کی اطلاع کرتے رہیں ۔ صدیق احمدجی نہ لگے تب بھی بارہ تسبیحات پڑھئے ایک صاحب جو حضرت سے اصلاحی تعلق رکھتے تھے انہوں نے اپنے حالات لکھے اور لکھا کہ عبادت ، نماز ، تلاوت اور تسبیحات وغیرہ میں بالکل جی نہیں لگتا۔ خود کشی تک کرنے کو جی چاہتا ہے ۔ میرے بگڑتے ہوئے حالات اور دل کو سنبھالیں سخت قسم کی الجھن بے چینی وپریشانی ہے ۔ خیالات اور وساوس سے اور بھی زیادہ پریشان ہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا معمولات کی پابندی کیجئے یہ تو اختیاری چیز ہے نفس پر کچھ دن جبر کیجئے رفتہ رفتہ عادت ہوجائے گی۔روزانہ یہ وظیفہ پڑھا کیجئے ۔ لاالٰہ الااللہ دوسوبار ہر دس مرتبہ کے بعد محمدرسول اللہ ملا لیاکریں ۔