تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
صبح وشام ایک ایک تسبیح پہلا کلمہ تیسرا کلمہ درودشریف استغفار کی پڑھ لیا کیجئے ۔ باقی رقم آپ کی ہدایت کے مطابق صحیح مصرف میں خرچ کردوں گا۔ صدیق احمد پھر محترمہ نے اپنے حالات تحریر کئے کہ ہم گھر گرست عورت ہیں کام میں جی نہیں لگتا زندگی سے دل گھبراگیا ہے جسم بھاری رہتا ہے جھنجھلاہٹ غصہ آتا ہے دوا کھانے سے نیند آتی ہے معمولات یہ ہیں کہ پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں مشکل سے کسی طرح صبح اٹھتی ہوں نفل نہیں پڑھتی ، تہجد نہیں پڑھتی مشکل سے بے دلی سے دو وقت کھانا بناتی ہوں ، زیادہ تر لیٹی رہتی ہوں بچوں اور شوہر کی فرمائش پوری نہیں کرتی اب آپ ہم کو خط کے ذریعہ اپنا مرید کرلیجئے ایسا لگتا ہے کہ آپ مرید نہ کریں گے تو ہم مرجائیں گے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زیدمجدہا السلام علیکم میں نے آپ کو بیعت کرلیا نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام کیجئے پہلا کلمہ ، درود شریف استغفار ایک ایک تسبیح صبح وشام پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمدایک محترمہ کو خط کے ذریعہ بیعت اور معمولات وہدایات ایک مدرسہ کے ناظم صاحب نے تحریر فرمایا کہ احقر کی والدہ محترمہ آپ سے بیعت ہونے کی درخواست کرتی ہیں حضرت والا انہیں بیعت فرمالیں شب وروز کے معمولات حسب ذیل ہیں ان میں جو مناسب سمجھیں تغیر فرمائیں ۔احقر کے معمولات بھی درج ذیل ہیں اس کے متعلق ارشاد فرمائیں کہ ان ہی کو کرتارہوں ؟