تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سونے سے پہلے دورکعت نفل پڑھ کر استخارہ کی دعاء پڑھ کر سوجایا کیجئے وہ دعاء یادنہ ہو یا ایسی کتاب نہ ہو جس میں یہ دعاء لکھی ہے تو اپنی زبان میں دعاء کرلیا کیجئے کہ ’’ اے پروردگار میرے حق میں جو بہتر ہو اس کا فیصلہ فرمادیجئے ‘‘ تین روز تک یہ عمل کیاجائے گا۔ صدیق احمداصلاحی تعلق ایک ہی سے رکھیئے ایک صاحب جو حضرت سے بیعت تھے اور حضرت کے بتلائے ہوئے معمولات بھی پورے کرتے تھے ان صاحب نے لکھا کہ فلاں بزرگ فلاں کے خلیفہ ہیں ان سے بھی اصلاحی تعلق اور خط وکتابت جاری ہے۔ اور یہ بھی لکھا کہ جس مدرسہ میں ہوں کچھ لوگ مخالف ہیں اور دوسری جگہ کے لوگ مجھ کو بلارہے ہیں آپ کی کیا رائے ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم آپ اصلاحی تعلق حضرت کے خلیفہ سے رکھیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ آپ ان مدارس کا حال اچھی طرح جانتے ہوں گے جن سے نباہ ہوسکے وہاں کام کیجئے استخارہ کرلیجئے ۔ صدیق احمدستربرس کی عمر میں اصلاحی تعلق ایک صاحب نے لکھا کہ میری ستر بر س کی عمر ہے میں معذور آدمی ہوں بس کسی طرح نماز اداکرلیتاہوں حضرت والا سے بیعت کی درخواست ہے اگر منظور