تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ مجھے کیا حق ہے کہ ان سے یہ درخواست کروں اگر ان کو اجازت ہے تو وہ خود بیعت کریں ۔ صدیق احمدجن سے بیعت ہیں ان ہی سے اصلاحی باتیں پوچھئے ایک صاحب نے اپنے کچھ حالات لکھے اور لکھا کہ میں مولانا محمد احمد صاحب پرتابگڑھی سے بیعت ہوں ۔آپ سے محبت ہے مجھے کچھ نصیحت فرمائیں حضرت نے فرمایا یہ بھی عجیب آدمی ہیں بے عقلی کی باتیں کرتے ہیں بیعت کسی سے ہیں اور ادھر ادھر جھا کا کرتے ہیں اور یہ جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک مزید ترقیات سے نوازیں اچھا انتخاب ہے، کسی دوسرے دروازے میں جانے کی کیا ضرورت ہے الٰہ آباد احقر حاضر ہوتا رہتا ہے تین چاریوم میں پھر جانا ہے ۔ اب ہم سب کے مرجع حضرت ہی ہیں آپ حضرت ہی سے اپنا حال بیان کرتے رہیں اور ان کی ہدایت پر عمل کرتے رہیں ۔ احقر صدیق احمد