تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک ترقی عطا فرمائے۔ یہ کیفیت تو ہر ایک کو پیش آتی ہے، اولیاء کرام کے حالات کا مطالعہ کیجئے ۔ اس میں ترقی ہوتی ہے ایک ہی حالت رہے ایسا کبھی نہیں ہوتا نہ اس میں ترقی ہے۔ صدیق احمدانسان کے حالات یکساں نہیں رہتے ایک صاحب رمضان المبارک میں معتکف تھے گھر جا کر خط لکھا کہ رمضان کی تقاریر کی کیسٹ ساتھ لایاہوں روزانہ سنتا ہوں شروع شروع میں ان سے دل پر ایک اثر تھا اور نماز میں شوق تھا اب دن بدن کم ہورہا ہے ۔ اس کا علاج کیا ہے ۔ دل پر غفلت اور سستی ہے ۔ لغو قول وفعل وغیبت میں مبتلا ہوں ۔ علاج !حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ انسان کے حالات یکساں نہیں رہتے ، ان کا سننا ضروری نہیں آپ حضرت تھانویؒ کے مواعظ پابندی سے دیکھئے انشاء اللہ نفع ہوگا آپ کے لئے دعاکررہاہوں ۔ صدیق احمدروحانی قبص کا علاج ایک صاحب جو پہلے حضرت ناظم سے متعلق تھے اور اب حضرت اقدس سے تعلق قائم فرمایا ہے خط کے ذریعہ اپنے پریشان کن حالات اور قبض کی کیفیت تحریرفرمائی جس میں لکھا کہ کئی روز سے طبیعت بے حد پریشان ہے نہ معلوم ایسا