تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
رکھوالی اب میں اجازت چاہتی ہوں کہ مجھے وہ کتاب خرید نے اور پڑھنے کی اجازت نصیب فرمائیں کیا میں اس کتاب کو اپنے شوہر سے بازار سے منگوالوں ؟ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: محترمہ السلام علیکم خدا کرنے خیریت ہو، آپ اس قسم کی کتب کا مطالعہ ابھی نہ کریں ۔ جو وقت بچ جائے قرآن شریف کی تلاوت اور درود شریف میں وہ وقت صرف کریں ۔ صدیق احمددعا آپ بھی کیجئے ایک صاحب نے مختلف امور اور متعدد مقاصد کے لئے حضرت اقدس سے دعاؤں کی درخواست کی جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعا کررہاہوں ، آپ بھی پابندی کے ساتھ دعا کرتے رہیں ۔ صدیق احمد اسی طرح کے ایک اور صاحب کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم خداوند کریم سے دعا کرتے رہئے وہ مسبب الاسباب ہے دعا ہر ایک کی قبول ہوتی ہے کسی مصلحت سے کچھ تاخیر ہوجاتی ہے ۔میں بھی دعا کررہاہوں ۔ صدیق احمد