تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حضرت نے زبانی فرمایا کہ عالم شاغل کے لئے اتنے معمولات نہیں ہونا چاہئے ہر وقت تسبیح ہی پڑھتا رہے تو کام کیا کرے گا اور یہ جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ والدہ سے سلام عرض کیجئے ان کو میں نے بیعت کرلیا ۔ پندرہ برس کی عمر سے لیکر اب تک کسی وجہ سے کچھ نمازیں قضا ہوئی ہوں تو ان کو ادا کرلیں ، نمازا ور تلاوت کا اہتمام کریں ۔ صبح وشام یہ تسبیحات پڑھ لیا رکریں ۔ پہلا کلمہ ، تیسرا کلمہ ، درود شریف، استغفار ایک ایک تسبیح آپ کے معمولات بہت زیادہ ہیں ان میں تخفیف کردیجئے ۔ صدیق احمد