تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
پریشان ہر شخص ہے ۔ وساوس کی طرف التفات نہ کیجئے ۔ بدنگاہی سے بچنا آپ کے اختیار میں ہے ۔ نیچی گناہ رکھا کریں ۔ درود شریف کی کثرت رکھیں ۔ پھر بچنا کیا مشکل ہے ۔ صدیق احمد ایک اور صاحب کو تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ہر گناہ سے بچنے کی کوشش کرتے رہئے گناہوں سے بچنا آپ کے اختیار میں ہے آپ چاہیں تو ہر گناہ سے بچ سکتے ہیں ۔ صدیق احمدنگاہ اٹھانا اور نیچی رکھنا دونوں آپ کے اختیار میں ہیں ایک صاحب نے لکھا کہ بدنگاہی کے مرض میں مبتلا ہوں بہت چاہتاہوں کہ اس مرض سے نجات مل جائے لیکن نہیں ہوپاتا کوئی علاج تحریر فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جو چیزیں اختیار ی ہیں ان میں کچھ تو اپنے اختیار کوکام میں لانا پڑے گا۔ نگاہ اٹھانا اور نیچی نگاہ کرنا دونوں اختیار ی امر ہیں پھر کیوں اوپر اٹھاتے ہیں اچانک اٹھ جائے تو نیچی کرلیجئے ۔ صدیق احمد