تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل زمانہ طالب علمی میں اصلاحی تعلق ایک طالب علم نے حضرت سے اصلاحی تعلق قائم کرنے کے لئے لکھا اور حضرت سے مشورہ طلب کیا ، حضرت نے تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم آپ یکسوئی کے ساتھ تعلیم مکمل کرلیجئے اس کے بعد مشورہ کیجئے فرائض واجبات ،سنن حتی کی مستحبات کی پابندی کا خیال رکھیئے۔ علم سے مقصود عمل ہے اس میں کوتا ہی نہ ہو۔ صدیق احمدزمانہ طالب علمی میں بیعت مناسب نہیں ایک طالب علم نے خط کے ذریعہ بیعت کی درخواست کی، لکھا کہ حضوروالا کی خواب میں کئی مرتبہ زیارت ہوچکی ہے بیعت کے لئے آپ ہی کی طرف قلبی میلان ہے حضرت والا میری درخواست قبول فرمالیں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: عزیزم السلام علیکم ابھی بیعت کا فیصلہ نہ کیجئے۔ اپنی تعلیم مکمل کر لیجئے ،نماز باجماعت اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیجئے۔ صدیق احمد ایک طالب علم کو بیعت کی درخواست پر تحریرفرمایا: