تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
جائیں ۔ اور تنہائی میں یہ خیال دل میں جمائیں کہ اللہ پاک میری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے اس سے انشاء اللہ میلان ختم ہوجائے گا۔ احقر صدیق احمدگناہوں کی طرف میلان اور گندے خیالات کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ گندے اور برے خیالات بہت ہوتے ہیں گناہوں کی طرف طبیعت زیادہ مائل ہوتی ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم آپ درود شریف کی کثرت رکھیں ۔ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ لاَمَلْجَاَ وَلاَمَنْجَامِنَ اللّٰہِ اِلاَّ اِلَیْہِ ہر نمازکے بعد سات بار پڑھ لیا کریں ،اللہ پاک فضل فرمائیں ۔ صدیق احمدشیطان پیچھا نہیں چھوڑتا کیاکروں ایک صاحب نے لکھاکہ شیطان پیچھا نہیں چھوڑتا گناہوں کی طرف طبیعت بہت مائل ہوتی ہے میرے لئے دعاء کیجئے اور کچھ نصیحت فرمائیے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ لاَمَلْجَاَ وَلاَمَنْجَامِنَ اللّٰہِ اِلاَّ اِلَیْہِ ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ لیاکریں ۔ صدیق احمد