تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سفرکی وجہ سے معمولات کا ناغہ ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں اس وقت جماعت میں ہوں سفر میں معمولات کی پابندی نہیں ہوپاتی کیاکروں ، حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم سفر میں اگر ناغہ ہوجائے تو کچھ حرج نہیں گھر جا کر ان کی پابندی کیجئے ۔ صدیق احمدسفر میں بھی معمولات پورے ہوسکتے ہیں ایک صاحب نے تحریر کیا کہ معمولات چھوٹ جاتے ہیں تسبیحات پوری نہیں ہوپاتیں ناغہ ہوجاتا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، سفر میں بھی آپ چاہیں تو ناغہ نہیں ہوسکتا، ایک جگہ بیٹھ کر تسبیجات کا پڑھنا ضروری نہیں جس حالت میں ہوپڑھ سکتے ہیں پڑھ لیا کریں ۔ صدیق احمدمعمولات میں ناغہ کی تلافی ایک مرید نے خط لکھا کہ اس مرتبہ خط لکھنے میں تاخیر ہوئی اس سے قبل میں نے کئی خطوط ارسال کئے مگر کسی ایک کا جواب نہ آیا شاید مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو اس لئے جوا ب سے محروم ہوں ۔ اور لکھا کہ معمولات ذکر وغیرہ کی پابندی کرتاہوں لیکن مناجات مقبول کا