تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ یہ کیا ضروری ہے کہ ہر ایک کو ہر چیز کاعلم ہو، ان کو معلوم نہیں کہ ایک دو آدمی سے غلطی ہوسکتی ہے کیا ہزاروں لوگ غلط لکھیں گے، ان کو تحقیق کرنی چاہئے ۔ ہر بات پر تنقید نہیں کی جاتی۔ صدیق احمدختم خواجگان ایک صاحب نے ختم خواجگان کے متعلق لکھا کہ یہ کیا ہے ، ضیاء القلوب یہاں نہیں مل رہی ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں ، اللہ پاک فضل فرمائے ۔ختم خواجگان ہر ایک کے لئے نہیں ۔جہاں یہ کام ہوتا ہے وہاں خط لکھ دیجئے ۔اور دعا کرالیا کریں آپ کو جو پڑھنے کو بتایا ہے وہ پڑھتے رہئے ۔ضیاء القلوب دیوبند میں مل جائے گی۔ دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح فضل فرمائے ۔ صدیق احمدایک مرید کو نصیحت حضرت کے ایک مریدنے اپنے حالات کے ضمن میں معمولات کے اضافہ اور نصیحت کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ یہ معمولات ابھی چلتے رہیں گے جب تم یہاں آؤ گے اس وقت اضافہ کردیا جائے گا۔