تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بغیر کسی مرشد کے ازخود ذکر وشغل کرنے کا نقصان ایک عورت نے لکھا کہ میں کسی سے بیعت نہیں ہوں میں نے بکثرت ذکر، مراقبہ اور مجاہدہ کیا ۔ میں تسبیحات کی پابندی وغیرہ بہت کثرت سے کرتی تھی ایک مرتبہ اتفاق سے میری نگا ہوں کے سامنے روضہ پاک کی شکل نمودار ہوئی ۔ اور ایک مرتبہ ڈاراونی شکل کابڑا اور ننگا آدمی میرے سامنے آیا میرے منھ سے گالی نکل گئی ۔ پھر چھوٹا آدمی نظرآنے لگا ، اس وقت میں بہت پریشان ہوں ۔ بے چین ہوں ، آپ سے تعلیم وتربیت چاہتی ہوں میں آپ سے بیعت ہونا چاہتی ہوں ۔ آپ میری رہنمائی اور دستگیری فرمائیے حضرت نے جواب تحریر فرمایا : باسمہٖ تعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کچھ دن کے لئے ذکر بند کردیں ۔ قرآن پاک کی تلاوت زیادہ کیا کریں اس کے بعد جو حالات ہوں مطلع فرمائیں ۔ احقر صدیق احمدکسی شیخ کے بغیر اپنی مرضی سے اورادو وظائف کرنے کا انجام ایک عورت نے لکھا کہ میں نے فیوض یزدانی کتاب کا مطالعہ کیا اور کتاب دیکھ کر کچھ اوراد ووظائف خود سے کرنا شروع کردیئے ۔چلہ کشی کی اب میراحال یہ ہے کہ ہر وقت مجھے ایسا لگتا ہے جسیے اندر سے کوئی میرادل پکڑ کر کھینچے لیتا ہے جو بات دل میں آتی ہے ایسا لگتا ہے کہ فوراً اس کا کوئی جواب دے دیتا ہے ۔ عجیب پریشانی میں مبتلا ہوں ایک صاحب نے کچھ علاج کیا کچھ تعویذ ات دیئے اس کے