تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عزیزم السلام علیکم ابھی تعلیم مکمل کرلیجئے اس کے بعد بیعت کا فیصلہ کیجئے خط لکھ کر مشورہ کرتے رہئے۔ صدیق احمد مظاہر علوم سہارنپور سے ایک طالب علم نے اپنے باطنی عیوب تحریر کرکے حضرت سے علاج دریافت کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ ایسی مرکزی جگہ میں رہ کر آپ مجھ جیسے بے بضاعت شخص سے اس قسم کی باتیں دریافت کررہے ہیں وہاں اکابر موجود ہیں ان کی صحبت میں بیٹھئے وہ سب آپ کو بتائیں گے ۔ صدیق احمد ایک طالب علم جلال آبادمیں مولانا شاہ مسیح اللہ صاحب خلیفہ حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے مدرسہ میں زیرتعلیم تھے انہوں نے خط لکھا کہ آپ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں حضرت سے بیعت کے درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ وہاں رہ کر اصلاحی تعلق کسی اور سے قائم کرنا چاہتے ہیں تعجب ہے۔ وہاں سے بڑھ کر کون سی جگہ ہوگی آپ حضرت سے تعلق قائم کرلیں یا حضرت جس کا مشورہ دیں ان سے قائم کرلیجئے ۔ دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد