تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایک صاحب نے بیعت اور اصلاحی تعلق قائم کرنے کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی بندہ زید کرمکم السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کے لئے دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح فضل فرمائے بیعت میں جلدی کیوں کررہے ہیں الحمدللہ اکابر موجود ہیں ان سے رجوع کیجئے انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ میں بہت مشغول رہتاہوں ذکر وشغل کا وقت کم ملتا ہے درس ہی سے فرصت نہیں ملتی۔ صدیق احمد آپ کے یہاں اتنے مشائخ موجود ہیں جہاں ہزاروں لوگ فیضیاب ہوتے ہیں آپ کو یہاں کے لئے معلوم نہیں کس نے مشورہ دے دیا کچھ کتابیں پڑھا لیتاہوں باقی مجھے کچھ نہیں آتا۔ صدیق احمد ایک طالب بیعت کو تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں مقصود عمل ہے جی لگتا ہو یا نہ لگتا ہو۔ حضرت مفتی محمود صاحب دامت برکاتہم حضرت مولانا ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم ان میں سے جن سے آپ کو مناسبت ہو ان سے اصلاحی تعلق قائم کرلیجئے بڑوں کے ہوتے ہوئے چھوٹوں کی طرف نگاہ نہ جانی چاہئے آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد