تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جلدی نہ کیجئے استخارہ کرلیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب کی بیعت کی درخواست پر حضرت نے جوا ب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خط ملا آپ بیعت میں جلدی نہ کریں خط لکھتے رہئے اگر انشراح ہوجائے اور کچھ فائدہ نظر آئے اس وقت بیعت ہونے کا فیصلہ کریں ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے نے بیعت کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ بیعت میں جلدی نہ کریں ۔ اکابر موجود ہیں استخارہ کیجئے جن کی طرف میلان ہو ان سے بیعت ہوجائیے۔ جو ذاکر شاغل ہیں ان سے بیعت ہونے میں فائدہ ہے مجھے تو پڑھنے پڑھانے ہی سے فرصت نہیں ملتی۔ صدیق احمد ایک صاحب جو غالباً حالات وکیفیات کے طالب تھے ان صاحب نے حضرت دامت برکاتہم سے بیعت ہونے کی درخواست کی اور لکھا کہ حضرت آپ ہی کی طرف طبیعت راغب ہے لہٰذا گذارش ہے کہ بیعت فرمالیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم میرے اندروہ بات نہیں ہے جو آپ چاہتے ہیں بیعت تو ایسے شخص سے ہونا چاہئے جو زیادہ تر ذکر وشغل اور تنہائی میں رہتا ہو میں بہت مصروف رہتا ہوں یکسوئی نصیب نہیں ۔ احقر صدیق احمد