تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
چاہتے ہیں اور اپنے بگڑے ہوئے دل کو بنانا اور باطنی امراض کا علاج کرانا آپ ضروری سمجھتے ہیں تو حضرت ؒ کے یہ مکاتیب انشاء اللہ ضرور بالضرور آپ کے لئے معاون ومشعل راہ ثابت ہوں گے۔ اس نوع کے مکاتیب کا یہ پہلا حصہ ہے اس کا دوسرا حصہ وہ ہے جو خاص طور پر کبار علماء وفضلاء اور اہل مدارس ومشائخ کی اصلاحی مکاتبت پر مشتمل ہے جس میں امت کے خواص طبقہ نے اپنے مختلف حالات اور امراض وعیوب کھول کھول کر لکھے اور حضرت نے ان کے جوابات تحریر فرمائے ہیں ، جو عموماً لوگوں کے احوال پر منطبق ہوجاتے ہیں اور ان سے بڑی رہنمائی ملتی ہے۔ اس لحاظ سے وہ بہت مفید ہیں ۔ جلد ہی اس کو بھی انشاء اللہ منظر عالم پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے اس سلسلہ کو قبول فرمائے اور امت کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ بنائے۔کتابوں کی نشرواشاعت کے سلسلہ میں جن مراحل سے گذرنا ہوتا ہے ا ور اس میں جو رکاوٹیں پیش آتی ہیں اس کا تجربہ وہی لوگ رکھتے ہیں جن کا اس سے کچھ سابقہ پڑچکا ہے ۔ ہم شکر گذار ہیں اپنے ان تمام محبین کے جنہوں نے اس مرحلہ کوآسان کردیااور اپنی انجمن ومدرسہ کے توسط سے اس کی اشاعت کا بندوبست فرمایا، اور اہل مدارس علماء وفضلاء کی خدمت میں بغیر کسی قیمت کے پہنچانے کا عزم فرمایا جو انشاء اللہ خودان حضرات کے لئے اور صاحب حضرت مولانا سید صدیق احمد صاحب باندویؒ کے لئے نیز احقر کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہوگا۔ اللہ پاک ساری کوششوں اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور مزید توفیق سے نوازے۔ والسلام محمد زید مظاہری ندوی استاد حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ۱۵؍ ذی الحجہ ۱۴۳۰ھ