تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
قیمت ذخیرہ یا تو امتداد زمانہ کے نذر ہوجائے یا خطوط ومکاتیب کے صفحات میں محدود رہ جائے ۔ مولانا محمد زید مظاہری ندوی صاحب قارئین معاصرین ، مدارس کے فضلاء طلباء ، طالبین حق اور اپنی اصلاح وتربیت کے خواہش مندوں کے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک مجموعہ میں ان کو جمع کر دیا ہے ،جس کا نام’’ علمی واصلاحی ملفوظات ومکتوبات‘‘(مجالس صدیق) رکھا ہے۔ اس قابل قدرذخیرہ میں تنوع بھی ہے اوروحدت بھی ، وسعت بھی اور مقصد ونتیجہ کی ترکیز بھی ، اس سے فضلاء وطلباء مدارس دینیہ ،ملت کے مختلف طبقات کے افراد اور انفرادی واجتماعی اصلاح کا کام کرنے والے اور تزکیہ نفس کے خواہشمند فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ اللہ تعالی اس سعی کو قبول فرمائے ۔ جامع ملفوظات ومکتوبات کو جزائے خیر دے ۔ اور قارئین کو اس سے پورے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ واللہ لا یضیع اجر المحسنین۔ ابو الحسن علی ندوی ۲۴؍ صفر ۱۴۱۷ھ