تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کے جسم مبارک میں جان نہیں ہے۔ بیمار ہیں بخار چڑھا ہے، بیداری کے بعد سے طبیعت میں الجھن اور پریشانی ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعا کررہاہوں امت کی بداعمالی نے حضور کا یہ حال کررکھا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو چار مرتبہ خواب میں دیکھا ، اور ایک خواب تحریر فرمایا کہ آسمان پر روشنی ہے تاروں کی مانند بوندیں نظرآتی ہیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم خواب مبارک ہو سنت پر پابند ی کیجئے اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے۔ صدیق احمد ایک عورت نے لکھا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے نام خط ارسال فرمایا ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ السلام علیکم خواب مبارک ہو ، یہ علامت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے خوش ہیں ، درود شریف کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ہتورا باندہ