ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
نہیں ۔ اس معاملہ میں تکلیف ضرور ہوتی ہے مگر دوزخ کی تکلیف سے کم ہے ۔ فرمایا کہ بے تکلیفی کا مدار مناسبت پر ہے بعض سے پہلی ہی ملاقات میں بے تکلفی ہوجاتی ہے بعض سے عمر بھر بھی نہیں ہوتی اس کی کوئی خاص تدبیر نہیں ۔ فرمایا کہ سالک کیلئے یہ مبارک اعتقاد ہے کہ مجھے دنیا میں اپنا دشمن کوئی نظر نہیں آتا سوا اس کے کہ میں خود دشمن ہوں نیز اس کا استحضار رحمت ہے فرمایا کہ پھل آنے سے پہلے باغ بیچنے میں دوگنا ہیں ۔ ایک عقد باطل جس کا تدارک بجز فسخ عقد اور استغفار کے اوپر کچھ نہیں ۔ دوسری چیز حرمت ثمر ہے جس کا تدارک یہ ہے کہ بائع زبانی کہے کہ میں نے موجودہ پھل اتنی قیمت کو فروخت کیا اور مشتری کہے کہ میں نے قبول کیا ۔ فرمایا کہ ذکر کے برکت کی شرط توجہ ہے اور توجہ عام ہے چاہے ذکرکا تصور کرے یا مذکرہ کا یا ذاکر ( یعنی قلب کا ) مبتدی کو اس کی ضرورت ہے کہ جس قدر چیزیں قلب کو مشوش اور پریشان کرنے والی ہیں ان سے حتی الامکان اجتناب کرے یعنی اپنے اختیار سے اپنے قلب کو ایسی باتوں میں نہ پھنسائے ۔ عمل کے نفع کا مدار نیت پر ہے ۔ دیکھئے نماز بدون نیت کے نہیں ہو سکتی ۔ زکوۃ بدون نیت کے ادا نہیں ہوسکتی ایمان جو سب کی جڑ ہے ۔ بدون نیت کے نہیں ہوسکتا ۔ فرمایا کہ جو متواضع یو اور اپنے متواضع ہونے پر اس کو نظر ہو وہ متواضع نہیں متکبر ہے ۔