ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
حضرت والا کی سرپرستی کے معنی تحقیق : میں سر پرست بے معنی مشیر کے ہوں یعنی مجھ سے جن امور میں پوچھا جائے گا جواب دے دونگا ۔ اور جن میں نہ پوچھے گے خود اس کا مطالبہ نہ کروں نگا کہ کیوں نہیں پوچھا اور مشورہ دینے کے بعد بھی عدم پابندی پر مخوازہ نہ کروں گا ہاں عمل کا انتظار ضرور ہوگا ۔ اور رائے تو مجھ سے دیگر مدارس کے مہتمیمن بھی لیتے ہیں مگر اس کیلئے اس میں دیوبند کا استثنا یہ ہے کہ دیگر مدارس میں تو جب وہ پوچھتے ہیں تب رائے دیتا ہوں اور دیو بند پوچھے بھی اگر کوئی بات سمجھ میں آئے گی تو دریغ نہ کروں گا خواہ اس پر عمل ہو یا نہ ہو ۔ بغرض اصلاح مکاتیب کے اخراجات طاعت ہے تحقیق : کارڈ تو صرف دریافت خیریت یا طلب دعا کے لئے ہوسکتا ہے اور مضمون کی اس میں گنجائش نہیں لوگ اپنی اصلاح میں بھی بخل کرتے ہیں ۔ حالانکہ یہ خرچ بھی طاعت ہے رایئگاں تو نہیں جاتا جو مصلح لوگوں کو اس قدر تکلیف پہنچاتے ہیں ۔ بدنظری کا سبب اور اس کا علاج تحقیق : فرمایا کہ نظر بد فعل اختیاری ہے اس لئے اس سے بچنا بھی اختیاری ہے گو اس میں تکلیف نہیں اٹھاتی جاتی مگر دوزخ کا عذاب اس سے زیادہ ہے ۔ میں نے ایک مبتلائے نظر بد سے پوچھا کہ اگر تمہاری بدنظری کواس کا خاوند بھی دیکھ رہا ہو کیا تب بھی سکتے ہو کہا نہیں ۔ میں نے کہا خدا کی عظمت تمہارے قلب میں اس کے خاوند کے برابر بھی نہیں کیونکہ حق تعالٰی بھی ہر وقت ہماری حالت دیکھ رہے ہیں ۔ بات یہ ہے کہ لوگوں کو خدا کے ساتھ اعتقاد تو ہے کہ وہ ہر وقت ہماری اچھی بری حالت دیکھ رہے ہیں مگر اس کا حال نہیں اگر حال ہوجائے تو ایسی جرات نہ ہو ۔ تعویز ، تعبیر مشورہ سے حضرت والا کو مناسبت نہیں تحقیق : فرمایا مجھے چیزوں سے زیادہ تعب ہوتا ہے ایک تو تعویذ سے ایک تعبیر سے ایک مشورہ سے کیونکہ مجھے ان تینوں سے مناسبت نہیں ہاں مجھے مناسبت بس اس سے ہے کہ کوئی محبوب کا تذکرہ کیا جائے