ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
احتیاج ہے ۔ اور یہ سب خارجی چیزیں ان سب چیزوں سے بچو ۔ جب اتنی ساری خارجی چیزوں کی احتیاج سے نہیں بچ سکتے تو ایک الارم کی احتیاج بھی سہی ۔ کس فکر میں پڑے ۔ جب خود اللہ میاں ہی نے ہمیں اپنی نعمتوں کا محتاج بنایا ہے تو پھر ہم ان نعتوں سے کیوں استغناء کی تمنا کریں گر طمع خواہد زمن سلطان دیں خاک بر فرق قناعت بعد ازیں عیوب نفس کے اصلاح کا طریقہ ایک سالک کو تحریر فرماہا کہ اپنے نگرانی رکھیں اور عیوب نفس کے اصلاح کیلئے استحضار وہمت سے برابر کام لیتے رہیں اور گو شروع میں قدرے تعب ہو لیکن تکرار مخالفت نفس سے پھر انشاء اللہ سہولت ہونے لگے گی ۔ تکرار عمل سے عمل میں سہولت حضرت والا نے فرمایا کرتے ہیں تکرار عمل ہی سے عمل میں سہولت بھی ہونے لگتی ہے لیکن سہولت کے منتظر نہ رہیں عمل بہر حال کرتے رہیں چاہے عمر بھر سہولت نہ ہو ۔ ہمت ہی سے کامیابی ممکن ہے فرمایا کہ وہ ہمت ہی نہیں جس کے بعد کامیابی نہ ہو وہ ہمت کی محض ہے کیونکہ اختیاری کوتاہیوں سے بچنے کیلئے اگر پوری ہمت کام لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی نہ ہو ۔ کم ہمتی سے عمل میں کوتاہی فرمایا کہ کم ہمتی سے کوئی کوتاہی ہوجائے تو فورا توبہ کرے پھر ہمت سے کام لینے لگیں اور مایوس نہ ہوں ۔ نہ اس غم میں پڑیں کہ کوتاہی کیوں ہوگئی ۔ کوتاہی کا تدارک بھی عمل سے ہی ہو جائیگا ۔ (مکتوب نبمر 118 ملقب بہ تسہل الطریق میں طریق کا مکمل دستورالعمل مذکور ہے دیکھ لیں ) ذکر کے تعین کا طریقہ اور ناغہ سے ضرر جب ذکر وشغل کی اجازت شیخ سے حاصل کرلی جائے تو ذکر کی مقدار بقدر تحمل وفرصت مقرر کریں ۔ نہ اتنی کم ہو کہ کچھ مشقت ہی نہ ہو نہ اتنی زیادہ ہو کہ نبھ نہ سکے حتی الامکان اپنے معمولات میں