ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
کرے ، پھر کچھ بھی فکر نہیں شیخ سعدی صاحب فرماتے ہیں نہ براشتر سورام نہ چو اشتر زیربارم ٭ نہ خدا وند رعیت نہ غلام شہر یارم چشمہاؤ اشکہاؤ حشمہا ٭ برسرت ریزہ چوآب ازمشکہا خویش رارنجو رساز دزارزار ٭ تاترا بیروں کنسندار اشتہار اشتہار خلق بند محکم است ٭ بندایں ازبند آہن کے کم است ذلت کی حقیقت تحقیق : ذلت کہتے ہیں عرض احتیاج کو ۔ اگر آدمی کچھ سوال نہ کرے تو کچھ ذلت نہیں انگریز بڑے بڑے امراء کی عزت نہیں کرتے اور ادنٰی ادنٰی مولویوں کی عزت کرتے ہیں ۔ اخبار کی ضرورت کی دلیل تحقیق : کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یتفقد اصحابھ ۔ اس سے اخبار کی ضرورت مفہوم ہوسکتی ہے کہ مسلمانوں کی بگڑی حالت پر اصلاح اور ضرورت کی اطلاع پر امداد کرسکیں ۔ تعلیم حسن ظن اور حسن تربیت تحقیق : فرمایا کہ عام لوگوں میں سے تو اگر کسی کے اندر نناوے عیب ہوں اور ایک بھلائی ہوتو میری نظر بھلائی کی طرف جاتی ہے اور ان ننانوے عیبوں پر نہیں جاتی ۔ اور جس نے اپنے کو تربیت کے واسطے میرے سپرد کیا ہوتو اس میں اگر ننانوے بھلائیاں ہوں اور ایک عیب ہوتو میری نظر اس عیب پر جاتی ہے ۔ ان ننانوے بھلائیوں پر نہیں جاتی ۔ سبحان اللہ اس سے حضرت والا عامۃ الناس کے ساتھ حسن ظن اور اپنے غلاموں کے ساتھ حسن تربیت ظاہر ہے ۔ مواقع مشتبہ میں حق وباطل کا معیار تحقیق : جو چیزیں نئی ایجاد ہوں اس میں یہ دیکھوں کہ اس کے موجد کون ہیں عوام یا علماء صلحاء تو جس چیز کے علماء صلحاء موجد ہوں جیسے مدرسہ ، خانقاہ دارالا فتاء وغیرہ کہ ان کا بنانا علماء کے دل میں آیا یہ دین ہے اور جس کے موجد عوام ہوں جیسے عرس ، فاتحہ ، دسواں ، چالیسوں وغیرہ وغیرہ کہ ان کا اجراء عوام کے ذریعہ