ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
تعالیٰ ان کو سچ مچ مشابہ کر دیتے ہیں حتی کہ بعض اوقات صورت و شکل اور چہرہ مہرہ بھی ان ہی کی طرح ہوجاتا ہے ۔ اس لئے ہمیشہ اپنے بزرگوں کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرنا چاہیے جہاں رہو ان ہی کے طرز پر رہو۔ اس سے ایک قدم نہ ہٹو ، اسی میں دین کی حفاظت ہے اور دنیا کی بھی عزت ہے ،تمہارے گفتار ، رفتا ، نشست وبرخاست ، چال ڈھال سب اپنے بزرگوں کے نمونہ پر ہو اس کا پورا اہتمام کرو ۔ امام عادتا اگر کوئی لفظ غلط پڑھتا ہے تو مقتدیوں کی نماز ہوجائیگی امام فضلی رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ جس شخص کو غلط پڑھتے پڑھتے اس کی عادت ہوگئی تو وہ اس کا لغت ہوجائیگا ، لہذا ایسے شخص کے پیچھے صحیح قرآن پڑھنے والے کی نماز صحیح ہوجائے گی ۔ چنانچہ حضرت مولانا قاسم صاحب اور ہمارے حضرت مولانا کا بھی اسی پر عمل ہے ، چنانچہ ایک مرتبہ مکہ معظمہ میں ایک ترکی امام کے پیچھے حضرت مولانا محمدقاسم صاحب نے اور کئی علماء نے نماز پڑھی ترکی ک کی جگہ چ پڑھتے ہیں ۔ امام نے بھی ایاک نعبد کی جگہ ایاچ نعبد پڑھا ، سب لوگوں نے نماز لوٹائی مگر مولانا قاسم صاحب نے نہیں لوٹائی اور یہی ارشاد فرمایا ۔ شان کمال بزرگ بزرگ کی شان کمال یہ ہے کہ کسی کو حقیر نہ سمجھے ۔ مربی کی تعریف حضرت محی الدین عربی کا ارشاد ہے کہ مربی وہ ہے جس میں تین صفتیں موجود ہوں ، دین انبیاء کا سا ہو ، تدبیر اطباء کی سی ہو ، سیاست بادشاہوں کی سی ۔ اول سے مراد ہے کہ انبیاء کا دین جس طرح دنیوی اغراض سے پاک ہوتا ہے ۔ یہ مراد نہیں کہ انبیاء کا سا کامل ہو ۔ اعمال کا ترک کسی وقت مناسب نہیں حال : حضرت ! بندہ کو مشکوۃ شریف کی آخری حصہ کے مطالعہ کی توفیق ہوئی مگر ، کتاب الآداب اور کتاب الرقاق کی احادیث سے دل بالکل گھبرا گیا اور معلوم ہوتا ہے کہ بندہ کے اندر سارے عیوب موجود ہیں ، اور بندہ مجمع الامراض ہے اور باب الریاء والسمعہ کی احادیث سے پورا یقین ہوگیا کہ