ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
(15) الصوفی لا مذھب لہ کا مطلب چونکہ صوفیائے کرام اخلاق الیہہ سے مخلوق ہوتے ہیں ان میں رحم و کرم زیادہ ہوتا ہے وہ مسلمانوں کے تمام مختلف فرقوں سے ہمدردی کا معاملہ کرتے ہیں اور ان کو اللہ تعالٰی کی طرف بلانا چاہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہر فرقہ ان کو اپنی جماعت میں داخل سمجھتا ہے اور اپنے سے الگ بھی ، اپنے ساتھ ان کی ہمدردی و بے تعصبی دیکھتے ہیں تو یوں معملوم ہوتا ہے کہ ہم سے گویا الگ ہیں ۔ اس لئے بعض