ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
خفا ہوتا ہوں محض اصلاح کیلئے ہوتا ہوں بغض اس وقت بھی نہیں ہوتا یہ حضرت حاجی صاحب کی برکت ہے ۔ شیخ کے ساتھ گستاخی کی بے برکتی تحقیق : شیخ کے ساتھ گستاخی سے پیش آنے والا برکات باطنی سے محروم ہوجاتا ہے ایک شخص نے عرض کیا کہ شیخ ساتھ جو نسبت ہے کیا وہ بھی قطع ہوجاتی ہے ۔فرمایا کہ ہاں شیخ کے ساتھ جو نسبت ہے وہ بھی قطع ہوجاتی ہے گستاخی بڑی خطرناک چیز ہے ، کو معصیت نہیں ہے مگر خاص اتر اس کامعصیت سے بھی زیادہ ہے ۔ اس طریق میں سب کوتاہیوں کا تحمل ہوجاتا ہے مگر اعتراض اور گستاخی کا نہیں ہوتا ہر کہ گستاخی اندر طریق گردواند روادی حسرت عریق ہر کہ بے پاکی کند د رراہ دوست رہزن مرداں شدونا مراد اوست کسی کے درپے ہونا مناسب نہیں تحقیق : فرمایا کہ حالات میں اصلاح متردد کی ہوتی ہے اور جو کسی خاص میں جزم کئے ہو اس کی نہیں ہوتی اس لئے ہم کسی کے پیچھے کیوں پڑیں جب حق واضح ہوگیا کتابیں چھپ گئیں اب کچھ ہی ہو ۔ آدمی کو چاہیے کہ خدا سے صحیح تعلق پیدا کرے تحقیق : پھر اللہ تعالٰی بڑے متکبروں اور فرعونوں کی گردنیں اس کے سامنے جھکا دیتے ہیں الہام کی مخالفت کا حکم تحقیق : فرمایا کہ الہام کی مخالفت سے بھی دنیا میں مواخذہ ہوجاتا ہے مثلا کسی بیماری میں مبتلا ہوجائے یا اور کوئی آفت آجائے مگر آخرت میں نہیں ہوتا ، کیونکہ الہام حجت شرعیہ نہیں اس لئے اس کی مخالفت معصیت نہیں جس سے آخرت میں مواخذہ ہو اور وحی کی مخالفت سے آخرت میں بھی مواخذہ ہوتا ہے ۔ تکبر کی حقیقت اور اس کا علاج تحقیق : تحریر فرمایا کہ تکبر کی حقیقت یہ ہے کہ کمال میں اپنے کو دوسروں سے اس طرح بڑا سمجھے کہ اس کو حقیر ذلیل سمجھے ۔ علاج یہ ہے کہ اگر یہ سمجھنا غیر اختیاری ہے تب تو اس پر ملامت نہیں بشرطیکہ اس