ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
مواظبت علی الاعمال فرمایا کہ مواظبت علی الاعمال سے خود ترقی ہوجاتی ہے گو اور عائدو نہ ہوں ۔ تعلق و محبت دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت سلمہ کے ساتھ تعلق ومحبت زیادہ کریں اور اس زیادت تعلق کے لئے کوئی علاج بھی تجویز فرمائیں ۔ فرمایا کہ جو محبت مطلوب ہے وہ بلکہ اس سے زائد حاصل ہے اور جس کی تمنا ہے وہ مطلوب نہیں یہ مسئلہ الضروری تیقدر بقدر الضروۃ کی فرع ہے ۔ ریا فعل اختیاری ہے بہت سے اعمال میں ریا کے وساوس پیش آتے ہیں خصوصا جہر میں ۔ اگر ریا کی حقیقت کلیہ سے اور اس کے مذموم ہونے کے واقع سے مطلع فرمایا جائے ۔ تو شاید اس قسم کے وساوس سے بچنے میں سہولت ہو۔ تحریر فرمایا کہ ریاء کی حقیقت یہ ہے کہ کوئی دین کا کام کرنا غرض دنیوی کے لئے گو وہ غرض مباح ہو ۔ یا دنیا کا کام کرنا غرض مباح کے لئے جیسے بڑے پیمانہ پر خرچ کرنا شہرت و نمائش کے لئے غرض ہونے کے معنی یہ ہیں کہ قصد اس کام سے اسی غرض کا ہو ۔ اس سے معملوم ہوگیا کہ ریا فعل اختیاری ہے اور یہ فعل جب ہوگا قصد سے ہوگا ۔ پس اگر بلا اختیار کوئی ناجائز غرض قلب میں آجائے اور اس کو اختیار سے باقی نہ رکھا جائے وہ وسوسہ ریا ہے جس پر اجر ملتا ہے ریا نہیں جس پر مواخذہ ہوتا ہے ۔ حال : علاج جو حضرت سلمہ نے تجویز فرمایا ہے وہ کافی شافی ہے اس کے ساتھ اگر کچھ معین بھی ارشاد فرمایا جائے تو بچنے میں اور سہولت ہوگی ۔ تحریر فرمایا ان للہ ینظرالی قلوبکم کا استحضارہ ، اس سے غیرت آجائیگی کہ اللہ تعالیٰ قلب میں غیر مرضی خیال دیکھیں ۔ حال : بندہ کے اخلاق بہت ہی ناشائسہ ہیں اخلاق کی اصلاح کیلئے دعا فرمائیں تحریر فرمایا یہی خیال انشاء اللہ اصلاح کی علت تامہ کے مثل ہے ۔ کبر کا علاج (1) کبر کی حقیقت متنبہ فرمایا جائے تاکہ انطباق علی الافراد میں سہولت ہو ، تحریر فرمایا کہ