ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
|
اگر بعینہ اسے پہنچادیا جائے تو وہ ناراض نہ ہوگا تو یہ غیبت نہیں ۔ یااس تذکرہ سے اصلاح کا تعلق ہوا اور بطور حزن کے تذکرہ کیا جائے تو یہ غیبت نہیں ہے ۔ مبادی سلوک ضروریہ تحقیق : فرمایا کہ سلوک شروع کرنے سے پہلے ضرورت اس کی ہے کہ چند یوم شیخ کی خدمت میں رہے تاکہ اس کی عادات وحالات سے آگاہی ہوجائے کیونکہ یہ معرفت مبادی میں سے ہے اور جب تک مبادی کسی فن کے ذہن میں نہ ہوں مقاصد میں چل نہیں سکتا ۔ اقوال معرفت تحقیق : ایک بزرگ کا قول ہے (1) مبارک معصیتے کہ مرا بغذ رآرد زنہا راز طاعتے کہ مرا یجب آرو (2) برا ہوا پری مکسے باشی بر آب روی خسے باشی (3) نماز بسیار گذاردن کار پیز زنان است روزہ بسیار داشتن صرفہ نان است حج بسیار گزار دن سیر جہاں است دل بدست اور دن کار مردان است حرارت ، برودت کیفیات وجدیہ تحقیق : اب لوگ ذکر وشغل میں کیفیت وجدیہ اور حرارت وبردوت کو مقصود سمجھتے ہیں حالانکہ حرارت وبرودت تو ادویہ کے استعمال سے بھی ہوسکتی ہے اوت کیفیت وجدیہ حیوانوں میں بھی پائی جاتی ہے چنانچہ سنا ہے کہ سانپ بین کی آواز سے اور شیر دیگر گانے سے مست ہوجاتے ہیں پھر بھلا جو کیفیت انسان اور حیوان میں مشترک ہو اس میں بھی کوئی کمال ہے کیفیات روحانیہ مقصود کیفیات نفسیانیہ غیر مقصود تحقیق : جن کیفیات میں مادہ شرط ہے وہ نفسیاتی ہیں اور جن کیفیات میں مادہ شرط نہیں وہ روحانی ہیں ۔ پس جو کیفیت جوانی کی بڑھاپے میں بدل جائے تو سمجھو کہ وہ نفسانی ۔ استغراق وغیرہ کی حکایات